پاکستان نے برطانیہ کے خلاف سیریز کا واحد ٹی20 میچ باآسانی جیت لیا/ تصویری رپورٹ


پاکستان نے برطانیہ کے خلاف سیریز کا واحد ٹی20 میچ باآسانی جیت لیا/ تصویری رپورٹ

برطانیہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 136 رنز کا ہدف دیا جسے قومی ٹیم نے باآسانی پورا کر لیا۔

تسنیم نیوز کے مطابق، گذشتہ شب پاکستان اور برطانیہ کے مابین ہونے والے سیریز کے واحد ٹی20 کرکٹ میچ میں قومی ٹیم نے میزبان برطانوی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ اننگ ختم ہونے میں ابھی 31 گیندیں باقی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ شب اپنے برطانیہ اور آئرلینڈ دورے میں برطانیہ کو سیریز کے واحد ٹی20 میچ میں شکست دے دی۔

برطانیہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے۔

پہلی اننگ میں بھی پاکستانی باولرز کی نپی تلی گیند بازی کے سامنے برطانوی بلےباز بالکل بےبس نظر آئے اور بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔

رہی سہی کسر پاکستانی بلے بازوں نے پوری کر دی اور چاروں اطراف آزادانہ شاٹس کھیل کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین بہت پر جوش اور خوش دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف دونوں نے 59، 59 رنز بنائے جبکہ وہاب ریاض نے 4 اوورز میں فقط 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

وہاب ریاض کو ان کی اس بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کا یہ پہلا میچ تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری