ایرانی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنیوں کا پابندیوں کے بعد ترک کمپنی کے ساتھ پہلا معاہدہ


ایرانی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنیوں کا پابندیوں کے بعد ترک کمپنی کے ساتھ پہلا معاہدہ

ایرانی ٹیلی کمیونیکیشنز انفراسٹرکچر کے دوکمپنیوں اور ترکسل کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کمپنی کے ڈائریکٹر اور ترکسل کے ڈائریکٹر نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر بین الاقوامی کنیکٹ 2016ء کانفرنس جو کہ ایران پر سے پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد کی پہلی کانفرنس تھی، کے موقع پر باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں۔

اس مفاہمت کی یادداشت کی مدد سے نہر سوئز اور باب المندب سے رابطہ منقطع ہونے کی صورت میں خلیج فارس سے ترکی کے لئے متبادل راستوں کے مواقع فراہم ہوںگے۔

لہٰذا یہ تیسرے فریق کے شامل ہونے کی مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

ایران کی منفرد جغرافیائی پوزیشن موجودہ سمندری راستوں کی بحرانی کیفیت کے لئے ایک محفوظ اور مناسب متبادل ہو سکتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری