ایرانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 8 دہشت گرد ہلاک


ایرانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 8 دہشت گرد ہلاک

سردشت میں ایرانی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کے ساتھ جھڑپ میں انقلاب اسلامی کے مخالف دہشت گرد گروہ کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کے شہر سردشت کے کمشنر عزیز حسنی نے ارومیہ میں خبر رساں ادارے تسنیم کے نامہ نگار کو بتایا ہے کہ تحلیل شدہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے ایک گروہ کا سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جھڑپ سردشت شہر کے قریب کانی سیو نامی گاؤں میں ہوئی ہے جس میں دہشت گرد گروہ کے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سردشت کےکمشنر نے مزید بتایاکہ خوش قسمتی سے لڑائی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: ملک کے شمال مغرب میں فوج اور سیکورٹی فورسز کا شرپسندوں اور ملک دشمن دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی نقل و حرکت پر بر وقت ایکشن لےکر کسی بھی شخص یا گروہ کو خطے کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دییں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر ہمیشہ سے یہ کوشش کرتے آرہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی دہشت گردوں کا ٹھاکانہ بناکر اس ملک کے اندر بدامنی پھیلائیں تاہم ایرانی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائیاں ان کے ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا سبب بنے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری