بوشہر میں ایٹمی بجلی گھر کے 2 یونٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد


بوشہر میں ایٹمی بجلی گھر کے 2 یونٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد

ایران کے نائب صدر اور روس کے جوہری پاور پلانٹ کے سربراہ کی موجودگی میں 2 ہزار میگا واٹ کی صلاحیت رکھنے والے ایٹمی بجلی گھر کے 2 یونٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر ایٹمی انرجی کے سربراہ علی اکبر صالحی کے بوشہر کے دورے کے دوران 2 ایٹمی بجلی گھروں کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ دونوں پاور پلانٹ مقررہ وقت یعنی پہلا حصہ 108 اور دوسرا حصہ 126 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔

علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایٹمی بجلی گھروں کو بنانے کا مقصد ملکی معیشت کی ترقی میں مدد دینا ہے۔

ان دو بجلی گھروں کی یونٹس کے ذریعے سالانہ 14 ملین ٹن زہریلی گیس کی اخراج کو روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دونوں یونٹس کی تعمیر میں 10 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری