پاکستانی زائرین کے تحفظ کا مسئلہ: ساجد نقوی نے وزیراعظم کے نام ایک بار پھر خط لکھ ڈالا


پاکستانی زائرین کے تحفظ کا مسئلہ: ساجد نقوی نے وزیراعظم کے نام ایک بار پھر خط لکھ ڈالا

شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے صدر و وزیر اعظم پاکستان سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کے نام خطوط لکھے گئے ہیں جن میں ایران جانے والے زائرین کے تحفظ کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے سربراہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ایران جانے والے زائرین کی مشکلات، خصوصا ان کے تحفظ کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے خط لکھا گیا ہے۔

شیعیت نیوز نے خبر دی ہے کہ شیعہ علما کونسل کے سربراہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے نام لکھے گئے خط میں ایران، عراق زیارات پر جانے والے زائرین کی مشکلات کی نشاندہی اور ان کے مسائل کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے خط کے متن میں تحریر کیا ہے کہ آپ کی حکومت کے قیام کے بعد ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جانے والے زائرین کو کوئٹہ و تفتان کے درمیان آمدو رفت میں بے پناہ مشکلات درپیش ہیں۔

جس کی وجہ سے اس تکلیف دہ صورتحا ل پرملک بھر میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے زائرین کے مسائل کے مستقل حل پر زور دیتے ہوئے آمد و رفت میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کئے جانے کا مطالبہ کیا  تاکہ زائرین اطمینان اور بےخطر زیارات سے مشرف ہوسکیں۔

خط میں اس نکتے کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ اسی زمرے میں پہلے بھی کئی خطوط اور ٹیلیفونک رابطہ کیا جا چکا ہے تاہم حکومت کی جانب سے زائرین کے دیرینہ مسائل کا ابھی تک کوئی مستقل حل تلاش نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری