پنجاب میں کومبنگ آپریشن کامیابی سے جاری، 8 دہشت گرد ہلاک بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد


پنجاب میں کومبنگ آپریشن کامیابی سے جاری، 8 دہشت گرد ہلاک بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی ضلع راجن پور میں کومبنگ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج کے ضلع راجن پور کے علاقے گیانداری میں کومبنگ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دہشت گرد آسٹریلین کمپنی کی جانب سے اس علاقے میں لگائے جانے والے ایک ہزار میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹ پر حملہ کر کے اسے تباہ کرنا چاہتے تھے جبکہ ان کا ایک مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کو بھی متاثر کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے گذشتہ روز مبینہ دہشت گردوں کی ریکی کی تھی اور آج صبح 10 بجے 6 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ان کی کمین گاہوں پر شیلنگ کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کی اس کامیاب کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔

واضح رہے کہ رواں سال 8 اگست کو بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سول ہسپتال میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔

کوئٹہ دہشتگردی کے اس واقعے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب کی کامیابی اور دشمن کی شکست کی بوکھلاہٹ کا ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں ناکامی کے بعد دشمن نے بلوچستان کا رخ کر لیا ہے۔

ملک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں فوری طور پر کومبنگ آپریشنز شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری