القاعدہ کا سیاہ فام امریکیوں کےلئے نیا پیغام


القاعدہ کا سیاہ فام امریکیوں کےلئے نیا پیغام

القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ بیان میں امریکی سیاہ فام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلام قبول کریں بصورت دیگر حملے کئے جائیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق  دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے اپنے تازہ بیان میں امریکہ میں رہائش پذیر سیاہ فاموں کو حلقہ اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام قبول کریں بصورت دیگر حملوں کے لئے تیار رہیں۔

خبررساں ادارے اے آر وائے نے اطلاع دی ہے کہ سانحہ نائن الیون کی برسی کے موقع پر القاعدہ کا نیا پیغام سامنے آ گیا ہے جس میں امریکہ کے سیاہ فاموں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسلام قبول کر لیں ورنہ القاعدہ کی جانب سے ان پر حملے ہوں گے۔

القاعدہ نے امریکی سیاہ فاموں کو عدم مساوات اور تعصب کا شکار بھی قرار دیا۔

پیغام میں دنیا کے مسلمانوں کو القاعدہ میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر اوبامہ نے اپنےخصوصی بیان میں کہا کہ جس تنظیم نے ہماری زمین پر حملہ کیا اُس کا مکمل قلع قمع کردیاہے اور اس کے سرغنہ ''بن لادن'' کو کیفر کردار تک پہنچا کر اپنا دفاع مزید مضبوط بنا لیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری