امریکہ اور بھارت کا چینی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کرنے کا اعلان


امریکہ اور بھارت کا چینی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

بیجنگ کے دو طاقتور حریف واشنگٹن اور نئی دہلی جو پہلے ہی ایک دوسرے کے ساتھ فوجی تعاون کررہے ہیں، نے بھارت کی ریاست اترکھنڈ میں 13 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مہر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور بھارت 14 سے 27 ستمبر کو چین سے ملحقہ  ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ میں 13 روزہ مشترکہ جنگی مشقیں کرنے والے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیاں اب تک ہونےوالی طویل ترین فوجی مشقیں ہوںگی۔

یہ بھارت اور امریکہ کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی بارہویں مشترکہ فوجی مشق ہے۔

مذکورہ مشقیں بھارتی فوج کے زیر اہتمام ہونگی اور ان میں دونوں ممالک کے 225 فوجی حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقیں امریکہ اور بھارت کے درمیان لجسٹک معاہدہ طے پانے کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد ہونے جارہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری