ترکی میں 28 منتخب مئیرز کو برطرف کر دیا گیا


ترکی میں 28 منتخب مئیرز کو برطرف کر دیا گیا

برطرف ہونے والے 28 میں سے 24 میئرز کو کردستان ورکر پارٹی کے ساتھ تعلقات کے شبہے میں عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، دیگر میئرز کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق فتح اللہ گولن کے ساتھ ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی میں اکثریتی قصبوں کے 28 منتخب میئرز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔

میئرز کی برطرفی کے بعد ہنگاموں کا آغاز ہوگیا۔

خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق برطرف میئرز کی جگہ حکومت نے اپنے بااعتماد میئرز کو تعینات کر دیا ہے۔

میئرز کی برطرفی کے بعد سٹی ہال کے باہر ہنگاموں کا آغاز ہوگیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ترک پولیس نے آنسو گیس اور  پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ان واقعات کے بعد بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی معطل کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی کے نتیجے میں حکومت اب تک ہزاروں افراد کواپنے عہدوں برطرف کرچکی ہے جن میں جج، فوجی افسران اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے لوگ شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری