سعودی عرب میں یمنیوں کی بڑے پیمانے پر کارروائی/ ایک گاؤں اور نئی فوجی پوزیشنوں پر قبضہ/ ویڈیو رپورٹ


سعودی عرب میں یمنیوں کی بڑے پیمانے پر کارروائی/ ایک گاؤں اور نئی فوجی پوزیشنوں پر قبضہ/ ویڈیو رپورٹ

یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اپنے جاری آپریشن میں سعودی عرب کےجنوب میں الحثیره گاؤں اور جیزان شہر کی کئی فوجی پوزیشنوں پرقبضہ کر کے اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے یمن کےمیدان جنگ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور اس ملک کی عوامی کمیٹیاں سعودی عرب کے اندر اپنے جاری آپریشن میں سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں واقع فوجی اڈے الفریضه تک پہنچ گئے ہیں۔

فوج اور عوامی کمیٹیوں نے جیزان میں واقع گاؤں الحثیره کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

یہ ایسے موقعے پر ہے کہ قطر نے یمن جنگ میں اپنے 3 فوجی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اسی طرح یمنی فورسز نے الفواز کی فوجی پوزیشنوں کے ارد گرد پہاڑیوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جہاں سے نجران شہر نشانے پر ہے۔

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں