عید کے بعد پاک فضائیہ کا جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ


عید کے بعد پاک فضائیہ کا جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ

عید کے بعد پاک فضائیہ نے ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فضائیہ نے ملکی سطح پر جنگی مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ان مشقوں کا مقصد تمام  اندرونی اور بیرونی مشکلات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے۔

ان مشقوں میں پاکستان کے تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کر کے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

جبکہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف دے کر ان کی کارکردگی کا بھی مشاہدہ کیا جائے گا۔

مذکورہ جنگی مشقوں میں تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی انتہائی فعال اور اہم کردار ادا کررہی ہے جس کا اعتراف امریکی فضائیہ کے سربراہ حال میں ہی کر چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری