پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے


پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے

پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، دفتر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے مظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں اور بے گناہ کشمیریوں کا ناحق خون بہایا جارہا ہے جس کی تصدیق اور مذمت اقوام متحدہ نے بھی کی ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام فوری طور پر روکے اور عالمی برادی مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام فوری روکا جائے۔

انہوں نے عالمی برادری کی بھی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے بھارتی بربریت کو روکنے اور مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ عوام کی بڑھتی شہادتوں اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس مسئلے کے حل کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری