امریکی معاون وزیر خارجہ کا عراق کا غیر اعلانیہ دورہ


امریکی معاون وزیر خارجہ کا عراق کا غیر اعلانیہ دورہ

امریکی وزیر خارجہ کے معاون بغداد کی مرکزی حکومت اور کردستان کے حکام سے ملاقا ت اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے « الشرق الاوسط »کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے معاون انتھونی بلیکن غیر اعلانیہ دورے پر منگل کو اچانک عراق پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وہ اس دورے کے دوران عراقی حکام کے ساتھ ملاقات اور سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کےبارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی معاون وزیر خارجہ کاوفد جمعرات کو عراقی کردستان کا بھی دورہ کرے گا جہاں اقلیم کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی سمیت دوسرے حکام سے ملاقات اور داعش کے خلاف لڑ نے والے "کرد پیشمرگہ فورسز" کی مدد کرنے کے طریقوں، انسانی ہمدردی کےمعاملات اور عراقی پناہ گزینوں کی مدد کے بارے میں گفتگو کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری