افغان صدر اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے


افغان صدر اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی آج علی الصبح  بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دھلی پہنچ گئے ہیں۔

افغان صدارتی محل کےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔

افغان صدر ہندوستان کے اعلی حکام سمیت نریندر مودی اور پرنب مکھرجی  سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

افغان صدر ہندوستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

افغان صدر کے ہمراہ اعلی سطحی وفد میں وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر، وزیر خزانہ اکلیل حکیمی، وزیر معیشت عبدالستار مراد، ٹرانسپورٹ کے وزیر محمدالله بتاش، صدر کے سینیئر مشیر نادر نادری اور صدر کے ترجمان محمد هارون چخانسوری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو افغان – بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر سخت تشویش ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری