فلسطینی قومی مفاہمت کی راہ میں غیر ملکی مداخلت سب سے بڑی رکاوٹ ہے


فلسطینی قومی مفاہمت کی راہ میں غیر ملکی مداخلت سب سے بڑی رکاوٹ ہے

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ کی بنیادی وجہ غیر ملکی ہاتھ کا ملوث ہونا ہے جس کی وجہ سے مقصد حاصل نہیں ہورہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، خالد مشعل نے فلسطینی قومی مفاہمت کے حصول کو روکنے کے لئے بیرونی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اگر فکسطینیوں کو ان کے اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے تو اپنے قومی مسائل اور بحرانوں کو خود حل کر سکتے ہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق، خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی عوام نےثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی تعلقات کو سنبھالنے اور مشکلات حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور اپنے اندرونی اختلافات کو بہترین طریقے سے قابض صہیونی دشمن کے ساتھ نمٹنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر یقینی اندرونی صورتحال اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر، فلسطین میں اندرونی اختلافات اور تنازعات مشاہدہ کر رہے ہیں تاہم فلسطینی عوام کاعزم اندرونی اختلافات اور تقسیم بندی پر غالب آئے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری