22 بھارتی شہریوں کی افغانستان میں داعش میں شمولیت کا انکشاف


22 بھارتی شہریوں کی افغانستان میں داعش میں شمولیت کا انکشاف

بھارت کے 22 لاپتہ شہریوں کا افغانستان جا کر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، بھارت سے لاپتہ ہونے والے 22 افراد نے افغانستان جا کر داعش میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

افغان نیوز ویب سائٹ خاما نے رپورٹ دی ہے کہ یہ انکشاف گذشتہ ماہ نئی دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے 29 سالہ خاتون سے تفتیش کے دوران سامنے آیا۔

مذکورہ خاتون کے بیان کے مطابق، دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں 13 مرد اور 6 خواتین کے ساتھ ساتھ 3 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ افراد بھارت کی جنوبی ریاست کریالہ کے مختلف اضلاع سے مئی اور جولائی میں لاپتہ ہو گئے تھے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق، مذکورہ تفتیش سے منسلک نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مزید انکشاف کیا ہےکہ لاپتہ ہونے والے افراد ممبئی سے بذریعہ ہوائی جہاز پہلے کویت، دبئی اور دیگر خیلجی ممالک گئے اور وہاں سے افغانستان پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کی داعش میں شمولیت کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 

تاہم اب معلوم ہوتا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم داعش نے ایشیائی ممالک کی جانب بھی توجہ دینا شروع کر دی ہے۔

داعش کے دہشت گرد انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو سیڑھی بنا کر معصوم نوجوانوں سے رابطہ کرتے ہیں اور نہایت خاموشی اور غیرمحسوس طریقے سے ان کے ناپختہ اذہان کو انتہا پسندی کی جانب راغب کرتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری