امریکہ اور اسرائیل کے مابین تاریخ کے سب سے بڑے 38 ارب ڈالر کے معاہدے پر اتفاق


امریکہ اور اسرائیل کے مابین تاریخ کے سب سے بڑے 38 ارب ڈالر کے معاہدے پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت واشنگٹن، تل ابیب کو فوجی امداد کے طور پر 38 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اتفاق ہوا ہے جس پر دونوں ممالک آنے والے چند روز میں دستخط بھی کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت واشنگٹن فوجی امداد کے لئے آنے والے 10 سالوں کے دوران تل ابیب کو 38 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل امریکہ سے مقررہ سالانہ امداد سے زیادہ کا مطالبہ نہیں کرے گا۔

جبکہ اسرائیل اس بات کا مجاز ہو گا کہ وہ امریکی امداد کے کچھ حصے کو ہتھیاروں کے خریدنے کے بجائے اپنی دفاعی صنعت پر خرچ کر سکے۔

واضح رہے کہ یہ امریکہ کا کسی بھی ملک کے ساتھ دفاع کے حوالے سے سب سے بڑا معاہدہ ہو گا جس پر آنے والے چند دنوں میں دونوں ممالک دستخط بھی کر دیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری