بندر عباس میں ایرانی مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کا انعقاد


بندر عباس میں ایرانی مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کا انعقاد

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ادارہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی خصوصی پریڈ بندر عباس میں منعقد کی جائیگی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ادارہ تعلقات عامہ کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کے موقع پر کہا ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی خصوصی پریڈ تہران، بندر عباس میں ایک ہی وقت پر منعقد کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پریڈ سپاہ پاسداران اور سپاہ کی بحری کمان کے زیر نظر اور بری، بحری اور فضاءی افواج، پولیس، رضاکار فورسز (بسیج) کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

بندر عباس میں اس پریڈ کا مقصد خلیج فارس میں ان کی بالادستی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلیٰ اور ڈیٹرنس سمیت مسلح افواج کے اتحاد کو دکھانا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے مزید کہا: بندر عباس میں مسلح افواج کی خصوصی پریڈ اعلیٰ سول، فوجی حکام اور ہرمزگان صوبے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی جبکہ اس تقریب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی خطاب کریں گے ۔

تعلقات عامہ سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ خلیج فارس ہمارا گھر ہے اور دیگر پڑوسی ممالک کے تعاون سے اس کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل خلیج فارس کے خطے میں پریڈ اور مشقوں کے انعقاد کا مقصد سیکیورٹی بڑھانا اور خطرات سے نمٹنے کے لئے بحری، فضائی اور دفاعی یونٹس کی تیاریوں میں بہتری لانا ہے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے یہ کوشش علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں خاص طور پر امریکہ کے بحری بیڑوں کی اشتعال انگیزی، غیر روایتی اور غیر پیشہ وارانہ حرکتوں کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری