غزہ کی پٹی کے گرد و نواح میں اسرائیلی ہوم فرنٹ مشقیں


غزہ کی پٹی کے گرد و نواح میں اسرائیلی ہوم فرنٹ مشقیں

صہیونی افواج نے ہنگامی حالات کے پیش نظر غزہ کی پٹی کے گرد و نواح میں ہوم فرنٹ مشقیوں کا انعقاد کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے کل بدھ کو ہنگامی حالات کے ساتھ نمٹنے کے لئے ہوم فرنٹ مشقیں شروع کی ہیں۔

یہ مشقیں عسقلان ،نٹیفوٹ اور اوفکیم کے شہروں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

ان مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج اور امدادی تنظیموں نے ان علاقوں میں مختلف کارروائیاں کیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ مشقیں کل شام کو اختتام پذیر ہوئیں۔

ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس بارے میں کہا کہ یہ مشقیں سالانہ منعقد کی جانے والی مشقوں کا حصہ ہیں جو فوج اور ریسکیو تنظیموں کو  کسی بھی غیر معمولی اور ہنگامی حالات کے ساتھ نمٹنے کے لئے منعقد کی جاتی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری