یمن سرحد پر 5 سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق


یمن سرحد پر 5 سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

سعودی ذرائع ابلاغ نے سرحدی علاقوں میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ سعودی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری اور غیر سرکاری میڈیا نے سرحدی علاقوں میں یمنی فوج اور انصار الله فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 5 سعودی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (واس)، جس نے یہ خبر شائع کی ہے، نے ان فوجیوں کے مارے جانے کی تاریخوں اور تفصیلات کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے.

ذرائع کے مطابق، ایک سینئر سعودی افسر عید الاضحیٰ کے دن یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک تھا۔

دریں اثنا، یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی (سبا) نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج  نے جیزان کےالدخان، السودانه اور الخشن فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے.

سبا نے السودانہ بیس پر بم حملے کے نتیجے میں دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ الخشن بیس میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

اس یمنی نیوز ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں سعودی عرب اتحادی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صعدہ صوبے میں انصار اللہ کے اڈوں پر بمباری کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں اور ان کی زرعی فارموں کی املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری