ایرانی ویٹ لفٹر نے اپنے ہی 3 ریکارڈ توڑ کر تیسری مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا/ تصویری رپورٹ


ایرانی ویٹ لفٹر نے اپنے ہی 3 ریکارڈ توڑ کر تیسری مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا/ تصویری رپورٹ

ایرانی ویٹ لفٹر نے اپنے ہی 3 ریکارڈ توڑ کر پیرالمپکس کا گولڈ میڈل تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کہ یہ ایران کا پیرالمپکس 2016ء میں چھٹا گولڈ میڈل ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے ریو سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی ویٹ لفٹر سیامند رحمان تیسری مرتبہ پیرالمپکس کے چیمپیئن بن گئے ہیں۔

107کلو گرام وزنی پیرالمپکس 2016ء کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 8 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس مقابلے میں حاضرین کے لئے خاص دلچسپی کی بات یہ تھی کہ ایرانی ویٹ لفٹر نے اپنے ہی درخواست میں 270 کلو گرام وزن اٹھانے کی پیشکش کی۔ جبکہ ان کے وزن کے مقابلے میں قریب ترین ویٹ لفٹر اردن سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 230 کلوگرام کی درخواست دی۔

مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی ایرانی ویٹ لفٹر کی جانب سے اتنا وزن اٹھانے کی دلیرانہ تجویز سے حاضرین کو اندازہ ہو گیا تھا کہ اس سال کا گولڈ میڈل بھی سیامند رحمان اپنے ملک کے نام کریں گے۔

ایرانی ویٹ لفٹر نے پہلے راؤنڈ میں باآسانی 270 کلوگرام وزن اٹھا کر پیرالمپکس کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رحمان نے دوسری مرتبہ 300 کلوگرام کا وزن اٹھایا اور اپنے ہی 296 کلوگرام وزن اٹھانے کے ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

ایرانی ویٹ لفٹر نے تیسری مرتبہ 305 کلوگرام وزن اٹھا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ اس پہ بھی اکتفا نہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں 310 کلوگرام وزن اٹھا کر حاضرین کو سکتے میں ڈال دیا۔

واضح رہے کہ سیامند رحمان نے پیرالمپکس 2016ء میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چھٹا گولڈ میڈل اپنے ملک کے نام کر لیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری