بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کا ٹرائل مؤخر/ مختلف شہروں میں مظاہرے + ویڈیو


بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کا ٹرائل مؤخر/ مختلف شہروں میں مظاہرے + ویڈیو

بحرین اسلامی تحریک کے رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کے جمعرات کو ہونے والے ٹرائل کو آل خلیفہ حکومت نے 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المنار ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحرین اسلامی تحریک کے رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کے جمعرات کو ہونے والے ٹرائل کو آل خلیفہ حکومت نے 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ آج (جمعرات) کو بحرین کے مختلف علاقوں میں شیعہ عالم شیخ عیسیٰ قاسم کے ٹرائل کے خلاف احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور مارچ دیکھنے میں آئے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے زور دیا ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی غیر حاضری میں مقدمے کی سماعت فوری اور مکمل طور پر ظالمانہ ہے جس کا مقصد عوام اور حزب اختلاف کی آواز کو دبانا ہے۔

قابل توجہ بات یہ ہے کہ آل خلیفہ نے حزب اختلاف کو نشانہ بنانے کی غرض سے رواں سال 20جون کو شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک حکومت کی سیکورٹی فورسز کو شیخ قاسم کے گھر داخل ہونے سے روکنے کے لئے بحرینی شہریوں نے شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے ارد گرد دھرنا دیا ہوا ہے جو ابھی تک جاری ہے۔

بحرین کی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب تک، سیاسی وجوہات کی بنا پر تقریبا 300 سے زائد شہریوں کی شہریت کو منسوخ اور ان میں سے سات افراد کو ملک بدر کر دیا ہے۔

بحرینی عوام کی جانب سے شیخ عیسیٰ قاسم کے ٹرائل کے خلاف احتجاجی جلوسوں کو نیچے دئے گئے ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں