امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق


امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق

امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو شام میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی میں توسیع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اعلان کیا ہے کہ جان کیری اور سرگئی لاوروف کے درمیان شام میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق ہوا ہے۔

ٹونر کا کہنا تھا کہ اگرچہ شام میں بعض علاقوں سے جھڑپوں کی تضاد خبریں آتی رہیں ہیں لیکن اس ملک کی سیکیورٹی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں جیسے حمص، لاذقیه، دمشق، ادلب وغیرہ سے کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاہم شامی فوج کے ایک اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلح گروہوں کی طرف سے ان کی چوکیوں پر مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں جنگ بندی کا معاہدہ عید الاضحیٰ کے روز طے پایا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری