آیت اللہ قاسم کا ٹرائل بحرینی سیاسی نظام کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے


آیت اللہ قاسم کا ٹرائل بحرینی سیاسی نظام کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے

بیرون ملک بحرینی حزب اختلاف نے کہا ہے کہ آل خیلفہ کی جانب سے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کو ہدف بنانا اس ملک کے سیاسی نظام کے دیوالیہ پن کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المنارٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیرون ملک بحرینی حزب اختلاف نے ایک جاری بیان میں کہا ہے: آیت اللہ قاسم کے سیاسی مقدمے کی سماعت بحرینی عوام اور ان کے عقائد کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل خلیفہ کا یہ اقدام خطے میں امن اور استحکام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

بحرینی حزب اختلاف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کونشانہ بنانا اور ان کے مقدمے کی سماعت، بحرین میں استبدادی نظام کا سب سے زیادہ خطرناک اقدام ہے اور اس ملک میں سیاسی نظام کے مکمل دیوالیہ پن کی علامت ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آیت اللہ قاسم کے سیاسی ٹرائل سے تمام فریقین کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ ہماری قوم کا طریقہ پرامن اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری ہو اور حکومت کی جانب سے تشدد اور بے رحم طاقت کے استعمال کا سلسلہ جاری ہو جو تمام علاقائی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

بیرون ملک بحرینی حزب اختلاف نے اقوام متحدہ سے بحرین کے عوام کی حمایت میں اپنی قانونی ذمہ داریوں کو ادا کرنے اور عوام کی مرضی کے مطابق ایک جمہوری حکومت کی تشکیل کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ملک کے اصلی شہریوں میں ایک ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے ضروری مقدمات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس بیان میں اسی طرح آیا ہے کہ پر امن انقلاب اور انقلابیوں کے مطالبات کے عادلانہ ہونے کے باوجود، حکومت سیکورٹی راہ حل کو ترجیح دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ نے بحرینی قوم، سیاسی پارٹیوں، قانونی اور دینی مراکز اور اداروں کو خاموش کرنے کے لئے ہر ممکن حد تک اقدامات اٹھائے ہیں اور ان کی یہ کارروائیاں بحرینی عوام جو حکومت کے اصل مالک ہیں اور گورننس کے جواز کا واحد ذریعہ ہیں، کو چیلنج کر رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری