بلوچستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پیپلز پارٹی کے دو کارکن جاں بحق


بلوچستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پیپلز پارٹی کے دو کارکن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پیپلز پارٹی کے 2 کارکن ہلاک ہوگئے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ضلع نصیر آباد کے علاقے پُلیجی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سیاسی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پلیس کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک موٹرسائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت غلام رسول گولا اور محمود گولا کے ناموں سے ہوئی اور دونوں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن تھے۔

ڈان نیوز نے خبر دی ہے کہ دھماکے سے غلام رسول موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ محمود ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دھماکے کی ذمہ داری تا حال کسی گروہ نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر صادق عُمرانی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اس میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ نصیر آباد میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے شدت پسندوں کی جانب سے اہم قومی تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری