حماہ اور حلب پر دہشت گردوں کے حملے کا شامی فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب/ الرقہ کے شمال میں امریکی افواج کی مداخلت


حماہ اور حلب پر دہشت گردوں کے حملے کا شامی فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب/ الرقہ کے شمال میں امریکی افواج کی مداخلت

جبکہ شامی فوج نے حماہ اور حلب میں دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کر دیا ہے، بعض ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی فوج الرقہ کے شمالی مضافاتی علاقے کے شہر تل‌ابیض میں داخل ہوگئی ہے.

شام سے تسنیم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ جند الاقصی کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں شامی جنگی طیاروں نے اس گروہ کی حماہ کے شمالی مضافات میں واقع پوزیشنوں والی بستیوں صوران، طیبہ الامام اور الزوار کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی فوج نے ان علاقوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کونشانہ بنانے کے لئے میزائل کا استعمال کیا ہے۔

مسلح گروہوں نے حماہ کے شمالی مضافات میں رحبہ خطاب اور خطاب نامی بستیوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کو شروع کیا تھا لیکن شامی فوج نے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مزاحمت شروع کی ہے۔

حلب میں بھی حلب کے مشرقی علاقوں حزازہ اور تل مکسور پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

دوسری طرف میدانی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی افواج ہیلی کاپٹروں، اپنی حمر اور پرچم والی زرہ پوش گاڑیوں کے ہمراہ الرقہ کے شمالی مضافاتی علاقے کے شہر تل‌ابیض  میں داخل ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری