شام کے بارے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منسوخ


شام کے بارے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منسوخ

شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کے روز واشنگٹن اور ماسکو کی درخواست پر منسوخ کر دیا گیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا امریکہ اور روس کے درمیان شامی جنگ بندی سے متعلق ہونے والے معاہدے کے بارے میں جمعہ کے روز ہونے والا ہنگامی اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس کی منسوخی واشنگٹن اور ماسکو کی درخواست پر کی گئی ہے۔

اس اجلاس کا مقصد روس امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات جاننا، انسانی بنیادوں پر کی جانے والی امداد کی نگرانی کرنا اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ محاز کھولنا تھا۔

ماسکو کا  اصرار ہے کہ اقوام متحدہ روس - امریکی معاہدے کی حمایت کرے جبکہ فرانس کا کہنا ہے کہ جب تک معاہدے کی تفصیلات کا پتہ نہ چلے تب تک ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ ہماری سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ امریکی حکام اقوام متحدہ کو تفصیلات سے آگاہ کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کو ایسے معاہدے کی حمایت کا نہیں کہہ سکتے کہ جس کو اس کے نمائندوں نے دیکھا تک نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں موجود امریکی دفتر کا کہنا ہے کہ روس - امریکی معاہدے کی تفصیلات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے بارے میں روسی حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری