سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں سمیت 54 افراد دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

خبر کا کوڈ: 1189343 خدمت: دنیا
سعودی پولیس

سعودی عرب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 54 افراد کو دہشتگرد ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں سمیت 54 افراد کو دہشت گرد ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حج کے دنوں میں یکم سے 9 ذی الحج تک 54 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق سعودی عرب، بحرین، پاکستان، یمن، شام، متحدہ عرب امارات، سوڈان، عراق اور برونائی سے بتایا گیا ہے۔

سعودی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد اپنے مذموم ارادوں کو پورا کرنے کے لئے مطلوبہ مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

تاہم سخت سیکیورٹی انتظامات کی بدولت دہشت گردی کا منصوبہ ناکام رہا اور دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نوائے وقت نے عرب ذرائع ابلاغ سے نقل کر کے خبر دی ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں 30 سعودی، 13 بحرینی جبکہ 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری