پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کھیلنے دبئی پہنچ گئی


پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کھیلنے دبئی پہنچ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کھیلنے دبئی پہنچ گئی ہے۔

ای ایس پی این کے مطابق، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 23، 24 اور 27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پہلے 2 ٹی ٹونٹی میچز دبئی میں، جبکہ تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

3 ون ڈے میچز بالترتیب 30 ستمبر، 2 اور 5 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پہلے 2 ون ڈے میچز شارجہ میں، جبکہ تیسرا ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح 3 ٹیسٹ میچز بالترتیب 13، 21 اور 30 اکتوبر کو کھیلے جایئں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ دوبئی، دوسرا ابوظہبی، جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں کرکٹ ٹیمیں کامیابی کے لئے پرامید اور مطمئین دکھائی دے رہی ہیں اور ماہرین کرکٹ کا خیال ہے کہ دونوں ٹیموں میں کڑا مقابلہ ہوگا۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری