صومالیہ خودکش دھماکہ: پولیس جنرل سمیت 6 جاں بحق

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس جنرل اور اس کے 5 محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔

صومالیہ خودکش دھماکہ: پولیس جنرل سمیت 6 جاں بحق

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس جنرل محمد گوبالے جیمالی اور ان کے 5 محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے فرانس پریس ایجنسی (اے ایف پی)  نے اطلاع دی ہے کہ جنرل محمد گوبالے کو دارالحکومت میں قائم وزارت دفاع کے دفتر کے قریب ایک کار خود کش حملے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ان کی گاڑی فوجی ہسپتال سے نکل کر وزارت دفاع کی عمارت کی جانب جارہی تھی۔

حملہ کار کے ذریعے کیا گیا تھا جس میں دھماکا خیز مواد نصب تھا۔

ذرائع کے مطابق، صومالی جنرل کی گاڑی سڑک پر موجود تھی کہ مبینہ طور پر اچانک ایک گاڑی اس سے آکر ٹکرائی اور زوردار دھماکا ہو گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ذیلی گروہ شباب نے قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں شباب گروہ کے خلاف جاری کارروائیوں میں جنرل محمد گوبالے ایک اہم کردار تھے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری