اسلامی جہاد نے صہیونی حکومت کو فلسطینی قیدیوں کے خلاف جارحیت کے حوالے سے خبردار کر دیا


اسلامی جہاد نے صہیونی حکومت کو فلسطینی قیدیوں کے خلاف جارحیت کے حوالے سے خبردار کر دیا

فلسطینی اسلامی تحریک نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی قابض حکومت کو ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ غزہ میں ریڈ کراس کے دفاتر کے سامنے منعقدہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احمد مدلل نے صہیونی قابض حکومت کو فلسطینی قیدی محمد، محمود البلبول اور مالک القاضی جنہوں نے جیل میں بھوک ہڑتال کی ہے، کے خلاف کسی بھی قسم کی اذیت و اذار کے حوالےسے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن تعادل کو تغیر دینا چاہتا ہے، صہیونی قابض حکومت جیل میں پابند سلاسل قیدیوں پر تشدد کرکے علاقے کی صورتحال کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے۔

المدلل نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور اقوام متحدہ سے پوچھا جائے کہ انہوں نے صہیونی قابض حکومت کے جیلوں میں قید فلسطینی اسیروں کے لئے آج تک کونسا کارنامہ انجام دیا ہے؟

عالمی تنظیمیں صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت پر کیوں خاموش ہیں؟

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری