مقبوضہ کشمیر میں ایک اور حملہ/ مسلح افراد نے وزیر کے محافظوں سے اسلحہ چھین لیا


مقبوضہ کشمیر میں ایک اور حملہ/ مسلح افراد نے وزیر کے محافظوں سے اسلحہ چھین لیا

چند مسلح افرادحکومتی وزیر کے گھر پر تعینات محافظوں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دوسرا حملہ کیا گیا ہے جس میں چند مسلح افرادحکومتی وزیر کے گھر پر تعینات محافظوں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق،  نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر حکومت کے وزیر جاوید احمد شیخ کے انت ناگ میں واقع گھر پر حملہ کیا  اور محافظوں سے ان کا اسلحہ چھین لیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ  حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم حملہ آور ان کے گھر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے 4 رائفلیں  لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم تاحال حملہ آوروں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری