پیرالمپکس 2016ء/

"منا کاروان" نامی ایرانی کھلاڑیوں کا قافلہ 24 تمغوں اور ایک جان بحق کھلاڑی کے ہمراہ وطن واپس

خبر کا کوڈ: 1191047 خدمت: ایران
مراسم افتتاحیه مسابقات پارالمپیک 2016 ریو

ایرانی کھلاڑیوں نے 15ویں پیرالمپکس کھیلوں میں 24 سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے جبکہ ایک سائکلسٹ مقابلے کے دوراں جان بحق ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 15ویں پیرا المپکس میں ایرانی معذور اور غازی کھلاڑیوں نے مختلف قسم کے 24 تمغے حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

2016ء کے پیرالمپکس میں ایران نے 8 سونے، 9 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے جیت کر ملک کا نام کو سر بلند کردیا ہے، سارہ نامی خاتون نے تیراندازی کے مقابلے میں 2 سونے کے تمغے حاصل کر لئے ہیں۔

واضح رہے کہ سائیکل ریس میں واحد ایرانی کھلاڑی بھمن گلبھار نژاد تصادم کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔

گلبھار نژاد 8 سالہ ایران - عراق جنگ کا غازی تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری