شکارپور سے گرفتار شدہ خودکش حملہ آور سے حاصل ہونے والی معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں


شکارپور سے گرفتار شدہ خودکش حملہ آور سے حاصل ہونے والی معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شکارپور میں دہشتگردی کی کوشش کرنے والے گرفتار شدہ خودکش حملہ آور سے حاصل ہونے والی معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں

تسنیم نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان تافتان روڈ پر زائرین کی سہولیات کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر منعقد کئے گئے جشن ولایت علی (ع) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نوائے وقت کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا اصلی دشمن عالمی استکبار ہے اور اس کے کارندے صرف پاکستان کی سلامتی کے ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد کے بھی دشمن ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی روح پر عمل کرنے کو ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کراچی اور پنجاب بھر سے بے گناہ افراد کے اغوا کئے جانے کی بھرپور مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شکار پور سے گرفتار خودکش حملہ آور کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے۔

عزاداری امام حسین (ع)  ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان تافتان روڈ پر زائرین کی سہولیات کیلئے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے امت کے متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ اور سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی بحالی کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی۔

وہ کراچی کی نمائش چورنگی پر جشن ولایت علی (ع) سے خطاب کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری