چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 3 افغان شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا


چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 3 افغان شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا

پاکستان سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ سے 3 افغانی شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندنی میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو بھائی اور ایک چچا شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

یاد رہے کہ حال میں ہی پاکستان کے خفیہ اداروں کو افغانستان کی سرحد سے 25 دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری