بھارتی فوج کا جموں و کشمیر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بھارتی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق، ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی فوج کا جموں و کشمیر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ دراندازوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے اوڑی سیکٹر کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ہندوستانی فوج کے ایک عہدیدار نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 15 دراندازوں کو، اوڑی میں ہندوستانی آرمی کے 12ویں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر لاچی پوڑا کے علاقے میں پیچھے دھکیلا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے میں 18 فوجی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا تھا۔

ہندوستان کی جانب سے حملے کا الزام ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا گیا کہ حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم جیش محمد سے تھا جو پاکستان سے داخل ہوئے۔

تاہم پاکستان نے بغیر کسی شواہد کے لگائے گئے اس الزام کو سختی سے مسترد کردیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری