وزیراعظم نواز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر سمیت جاپانی وزیراعظم اور ترک صدر سے ملاقات کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر کے علاوہ مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے اور عالمی برادری  کو کشمیر میں صورتحال کی سنگینی کا احساس دلانے کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق، اسی سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف آج امریکی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے مہاجرین ٹرسٹی کونسل کانفرنس میں شریک ہوں گے جہاں وہ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر اوباما کی ملاقات رات 12:30 بجے کے بعد ہوگی۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف آج جاپانی وزیراعظم سمیت ترک صدر رجب اردگان  سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری