اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نیویارک میں


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نیویارک میں

صدر روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ایران کے صدارتی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حجت الاسلام حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے نیویورک پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے صدر دنیا بھر کے ممالک کے اعلی حکام، اہم اسلامی شخصیات اور سیاسی اور معاشی ماہرین سے ملاقات کریں گے۔

نیو یارک کا سفر کرنے سے پہلے ایران کے صدر کیوبا کے سرکاری دورے پر تھے جہاں انہوں نے اس ملک کے انقلاب کے رہنما فیڈل کاسٹرو اور صدر راؤل کاسٹرو سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

صدر روحانی نے براعظم امریکہ  کے سفر کے پہلے مرحلے میں وینزویلا کے جزیرہ مارگاریٹا میں منعقد غیر وابستہ تحریک کے سترہویں اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو بیان کیا۔ اجلاس میں شریک ممالک کےاعلی حکام کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کیا.

نیو یارک ہوائی اڈے پرصحافیوں کے ساتھ ایک مختصر بات چیت میں صدر نے تمام مسلمانوں کوعید غدیر کی مبارک باد دی۔

اس دورے کے دوران، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ساتھ اہم اسلامی شخصیات اور سیاستدانوں کے ساتھ ملاقات اور جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اہم بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری