بھارت کا پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل


بھارت کا پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل

”کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن“ کے تحت بھارتی فضائی فوج مخصوص اڈوں پر پہنچ گئی ہے جبکہ اسی زمرے میں جنگی حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچا دیئے گئے ہیں دوسری جانب پاکستان کی بھی بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی تیار ہو گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، ”کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن“ کے تحت بھارت نے پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے جبکہ بھارتی فضائی فوج بھی مخصوص اڈوں پر پہنچ گئی ہے۔

بھارت کی جانب سے”کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن“ کی حکمت عملی کے بعد پاکستان نے بھی اپنے دفاع کے لئے مربوط حکمت عملی کو جامع شکل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف اور جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں موجود وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں بھی بھارتی جنگی جنون، ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے افواج پاکستان کی صلاحیتوں اور پاکستانی قوم کے عزم پر گفتگو اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا  میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 17 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج اور ذرائع ابلاغ  نے پاکستان کو مذکورہ حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی۔

اسی زمرے میں بعض سابق فوجی افسران نے تو یہاں تک کہ ڈالا تھا کہ حکومت کو پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دینا چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری