ایرانی حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کر دیں


ایرانی حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کر دیں

گزشتہ روز ایران کے سیستان و بلوچستان صوبے کے خفیہ ادارے "سپاہ سلمان" نے سراوان سے 2 پاکستانی دہشت گردوں کوبموں سمیت گرفتار کیا تھا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سپاہ پاسداران فورسز نے گرفتار شدہ افراد کے بارے میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد سعودی عرب سمیت ایران دشمن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مالی معاونت سے ایران کے اندر کام کررہے تھے۔

ایرانی پاسداران انقلاب قدس فوج ہیڈکوارٹرز نے گرفتار شدہ 2 پاکستانیوں کے بارے میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کی انتھک کوششوں کی بدولت ایران میں داخل ہونے والی ایک دہشت گرد ٹیم کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ان افراد کو سعودی عرب سمیت ایران دشمن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت حاصل تھی، جو ایک ہمسایہ ایران دشمن ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے ایران میں داخل ہوئے تھے اور ایران کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں آگئے۔

عوامی آگاہی کے لئے ایرانی پاسداران انقلاب قدس ہیڈکوارٹرز نے دہشت گرودں سے قبضے میں لئے گئے اسلحے کی مندرجہ ذیل تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کئے ہے، جو قارئین اور صارفین کے پیش خدمت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری