وسط ایشیائی ممالک اسلام آباد سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرے، افغانستان


وسط ایشیائی ممالک اسلام آباد سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرے، افغانستان

ہندوستان میں تعینات افغان سفیر کا بھارتی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وسطی ایشائی ممالک کو چاہئے کہ پاکستان کو واضح پیغام دیں اور اسے عالمی سطح پر الگ تھلگ کرے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے یو این آئی اردو سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں افغان سفیر شائد محمد ابدالی نے ہندوستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ  پاکستان علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے لہذا اس ملک کو الگ تھلگ کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کن پیغام دینے کا وقت آ گیا ہے اور ایشائی ممالک کو چاہئے کہ اسلام آباد میں ہونے والے سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کیا جائے۔

ابدالی نے مزید کہا: پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو عالمی سطح پر دہشت گرد پیدا کررہا ہے ہم آئے روز دیکھتے ہیں کہ دہشت گردی سیاسی سطح پر خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔

ابدالی کا کہنا تھا: پاکستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے جس کے ٹھوس ثبوٹ موجود ہیں لہذا اسلام آباد کوسخت تنبیہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری