خطے میں ایٹمی پروگرام پر یک طرفہ پابندی نہیں لگائی جاسکتی


خطے میں ایٹمی پروگرام پر یک طرفہ پابندی نہیں لگائی جاسکتی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خطے میں ایٹمی پروگرام پر یک طرفہ پابندی نہیں لگائی جا سکتی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو وہ پاکستان سے کرتا ہے۔

لودھی کا کہنا تھا کہ نہ تو خطے میں جوہری پروگرام پر یکطرفہ پابندی لگائی جا سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان کا ایٹمی پروگرام محدود ہوسکتا ہے۔

امریکہ بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کیا جاتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پہلے بھارت کی جوہری سرگرمیوں کو روکے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل واشنگٹن سے پاکستان اور بھارت کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی تاکید سامنے آئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری