بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے، جنگ ہوئی تو ذمہ دار وہ خود ہوگا


بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے، جنگ ہوئی تو ذمہ دار وہ خود ہوگا

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو جنگ کے دہانے پہ لا کھڑا کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں پرویزمشرف نے کہا کہ بھارت بغیرثبوت پاکستان پرالزامات لگا کرجنگ کی طرف جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے پرویز مشرف کے بیان کو نقل کیا ہے کہ بھارت بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہا ہے۔

اگر دونوں ممالک میں جنگ چھڑ گئی تو ذمہ دار بھارت ہوگا۔

انہوں نے پاکستان کو امن پسند ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر پر مسلح حملے کے بعد بھارتی عسکری اورسیاسی قیادت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مناسب وقت اور مناسب جگہ پربھارتی الزامات کا جواب دیا جائے گا۔
سابق صدر نے واضح کیا کہ پاکستان وہ مناسب وقت اور جگہ اپنی مرضی سے معین کرے گا۔

واضح رہے پرویز مشرف ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری