ایرانی اور روسی ایس 300 میزائلوں کی بیک وقت نمائش


ایرانی اور روسی ایس 300 میزائلوں کی بیک وقت نمائش

ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پرتہران میں ایرانی اور روسی ایس 300 میزائل بیک وقت نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی اور روسی ایس 300 میزائل  بیک وقت نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے ایس 300 میزائل کی چار کھیپ روس سے خریدی ہیں جس میں سے دو کھیپ ایران کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہر کھیپ میں 4 میزائل لانچر، کئی ریڈار اور دیگر اہم فوجی ساز و سامان شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس 300 میزائلوں کی کئی قسمیں ہیں تاہم ایران نے روس سے فی الحال ایک ہی قسم کے میزائل حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے ایس300 پی ایم یو (S-300PMU) کو دنیا کا مہلک اور خطرناک ترین میزائل سمجھا جارہا ہے۔

روسی ماہرین کے مطابق، ایس 300 کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اسے صرف 5 منٹ کے مختصر وقت میں فائر کرنے کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔

ایس 300 کی اقسام میں سے بہترین قسم ایس 300 پی ام یو ہے جسے 64N6E2 Big Bird کہا جاتا ہے۔

یہ 200 اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس نظام کے ریڈار بیک وقت 12 اہداف کی نشاندہی اور یہ معلومات فوری طور پر کنٹرول روم یا دوسرے ریڈار کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایس 300 میزائل 200 کلومیٹر کی دوری تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔


 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری