شمالی کوریا نے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کر ڈالا


شمالی کوریا نے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے مصنوعی سیارے لانچ کرنے والے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق, حال میں ہی اپنا پانچواں جوہری تجربہ کرنے والے شمالی کوریا نے مصنوعی سیارے لانچ کرنے والے راکٹ انجن کا تجربہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے والے ایک نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس انجن کو دور تک نشانہ بنانے والے میزائلوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

امریکی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ نے ملک کے شمالی علاقے میں قائم ریسرچ سنٹر میں خود اس تجربے کی نگرانی کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، راکٹ انجن کے تجربے کی مدد سے ملک کے مختلف مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔

شمالی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس انجن کو دور تک نشانہ بنانے والے میزائلوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ 2006ء سے شمالی کوریا عالمی برادری کی طرف سے پابندیوں کی زد میں ہے۔

ان گذشتہ 10 سالوں میں شمالی کوریا 5 جوہری تجربات کر چکا ہے۔

حال میں بھی اس کے پانچویں اور سب سے بڑے جوہری تجربے کی پاکستان سمیت کئی ملکوں نے شدید مذمت کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری