ابتدائی دو ماہ میں پاکستان کا خسارہ ایک ارب ڈالرسے زائد رہا


ابتدائی دو ماہ میں پاکستان کا خسارہ ایک ارب ڈالرسے زائد رہا

ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ایک ارب ڈالرسے زائد رہا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مالی سال 17-2016 کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستان کو 1 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ خسارہ کا سامنا رہا۔

جیو نیوز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ رواں سال جولائی اور اگست کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 63 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں 7 فیصد کمی جبکہ درآمد کی گئیں مصنوعات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برآمدات میں واضح کمی اور درآمدات میں اضافہ ملک کے مجموعی طور پر 3 ارب 74 کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ ابھی مالی سال 17-2016 کی ابتدا ہے۔ گو کہ تاحال اعداد و شمار حوصلہ شکن ہیں تاہم اس خسارے کو پورا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت درآمدات پر کم سے کم انحصار کرتے ہوئے برآمدات کو بڑھانے کے لئے جلد از جلد موثر حکمت علمی تیار کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری