ہائی مارک 2016ء فضائی مشقیں؛

شاہینوں کی بلند پروازیں، پاکستان فضائیہ کی موٹروے پر جنگی مشقیں جاری

خبر کا کوڈ: 1193055 خدمت: پاکستان
فضائی مشق عنوان 2016

گذشتہ روز موٹروے شروع ہونے والی پاکستان فضائیہ کی جنگی مشقیں دوسرے روز بھی جاری ہیں

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق موٹروے کو رن وے بنا کر پاکستان فضائیہ کی جنگی مشقیں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز پشاورموٹر وے پر پاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں۔

جبکہ آج لاہور-اسلام آباد موٹروے (ایم 2)  پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی جارہی ہیں۔


واضح رہے کہ یہ جنگی مشقیں اس تناظر میں بھی بہت اہم ہیں کہ ان کی مدد سے بھارت کو ایک واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری