امریکہ دہشت گردوں کے بجائے شامی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں/ اہل بیت(ع) کے دفاع میں کسی قسم کی سرحد کے قائل نہیں


امریکہ دہشت گردوں کے بجائے شامی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں/ اہل بیت(ع) کے دفاع میں کسی قسم کی سرحد کے قائل نہیں

جہان تشیع کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکی حکام دہشت گردوں کے نام پر داعش کے خلاف بر سر پیکار شامی فوج کو ہی حملے کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ہم اہل بیت (ع) کے دفاع میں کسی قسم کے حد و حدود کے قائل نہیں۔ ہمارے پاس معیار اسلام اور اہل بیت(ع) ہیں جہاں اسلام اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو خطرہ ہو ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام کاظم علیہ السلام میں منعقدہ ایک تقریب کے دوراں آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی نے امام حسین(ع) یونیورسٹی کے طالب علموں سے خطاب میں قرآن پاک کی آیہ شریفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے انسان کو جان و مال عطا کیا ہے اور خود خدا وند متعال ہی اس کا خریدار ہے، اللہ تعالی نے انعام کے طور پر مجاہدین کے لئے بہشت بریں میں جگہ مقرر کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: زیارت عاشورا کے آخر میں ہم پڑھتے ہیں کہ کاش ہم بھی کربلا میں ہوتے اور امام حسین(ع) کے ساتھ شہید ہوجاتے۔ وہ آرزو آج ہمارے لئے مہیا ہے جو لوگ حرم کی دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرجاتے ہیں یقینا ان کا شمار کربلا کے شہدا میں ہی ہوگا۔

آیۃ اللہ مکارم کا کہنا تھا: ہم سرحدوں کے قائل نہیں ہیں ہماری سرحدیں اہل بیت(ع) ہیں۔ دنیا کے جس کونے میں بھی اسلام و اہل بیت(ع) پر کوئی آنچ آنے کا امکان ہو وہاں دفاع کرنے کے لئے ہم ضرور پہنچ جائیں گے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی کا کہنا تھا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ اب بھی جاری ہے۔ ایک زمانہ ایسا تھا اسلام کے دشمن مل کر ایران کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہوگئے تھے۔ آج عراق، شام، یمن تک اپنے دائرہ کار کو بڑھا دیا ہے۔ امریکیوں نے داعش کے خلاف جنگ کے نام پر شامی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن طائفوں اور گروہوں کے درمیان جنگ کے بارے میں تاریخ رقم ہے وہ جنگ آج بھی جاری ہے۔ ایک زمانے میں ایران کے خلاف جنگ کررہے تھے تو اب عراق، شام، یمن کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں بس خوش قسمت وہ ہے جو ان حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کی راہ میں خود کو قربان کرے۔

حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد کا مزید کہنا تھا: دشمن نے سوچا تھا کہ مختصر مدت میں اسد حکومت کا خاتمہ ہوگا جس کے بعد ایران، لبنان اور افغانستان پر بھی کنٹرول حاصل کیا جائے گا۔ اللہ کے فضل وکرم اور آپ جوانوں کی قربانیوں سے دشمن کے تمام نقشے خاک میں مل گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری