کشمیری عوام کا رد عمل بھارتی موقف کی تردید کا واضح ثبوت ہے


کشمیری عوام کا رد عمل بھارتی موقف کی تردید کا واضح ثبوت ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ فوجی طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا جبکہ کشمیری عوام کا بھرپور رد عمل بھارتی موقف کے مسترد کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ طاقت کے بے جا استعمال سے تحریک آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلا نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا رد عمل بھارتی موقف کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی آواز کو بھرپور انداز سے عالمی رہنماؤں تک پہنچا دی ہے جو کشمیریوں کے جذبات کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے وزیراعظم کے خطاب کے جواب میں تنقید کرنے کا انتخاب کیا تاہم کسی قسم کی تنقید تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی بھارت کی تنقید کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا لیکن سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اسے پورا نہیں کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری