شامی فوج کا مشرقی حلب میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

خبر کا کوڈ: 1193602 خدمت: اسلامی بیداری
فرماندهی کل ارتش سوریه

شامی فوج نے حلب شہر کے مشرقی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی خبر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، شامی فوج نے حلب شہر کے مشرقی علاقوں میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور مقامی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مسلح اور دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں سے ہجرت کرکے کسی محفوظ مقام پہ منتقل ہوجائیں۔

شامی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ وہ شہری جو اپنے آپ کو شامی فوج کے ٹھکانوں تک پہنچائیں، انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

شامی فوج نے وضاحت کی ہے کہ وہ شہری جو حلب کے مشرقی علاقوں سے نکل آئیں ان کے استقبال، رہائش اور روزمرہ کی ضروریات کا بندوبست کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بعض شر پسند مسلح گروہوں نے گزشتہ ہفتے روس اور امریکہ کے درمیاں ہونے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کے رد عمل میں شامی فوج بھی ان کے حملوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری